وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے ان کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
وزارت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہاہے۔
ترجمان نے امید ظاہر کی کہ مشرق وسطیٰ کا بحران حل ہونے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو جائے گی۔