Monday, 22 April 2024, 09:16:59 am
اسرائیلی فوج نے جنین میں16سالہ نوجوان سمیت چار فلسطینی باشندوں کوشہید کردیا
March 17, 2023

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں ایک چھاپے کے دوران 16سالہ نوجوان سمیت چار فلسطینی باشندوں کو شہید کر دیا ہے۔فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 20 فلسطینی باشندے گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے جن میں سے چار کی حالت نازک ہے۔مغربی کنارے میں اسرائیلی حملوں کی تعداد میں اس سال کے آغاز سے ہی تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ ڈھائی ماہ کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 80 سے زائد فلسطینی باشندے شہید ہو چکے ہیں۔حماس نے جو غزہ کی پٹی کو کنٹرول کرتی ہے ان ہلاکتوں کو جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا حساب لیا جائے گا۔