Friday, 03 May 2024, 02:21:05 pm
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
April 20, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں بیشتر مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ شمالی علاقوںمیں پہاڑوں پر برف باری بھی متوقع ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد اور پشاور پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ لاہور اکیس کراچی چھبیسکوئٹہ ا ور مری نوگلگت اور مظفرآباد چودہ ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سرینگر، LEHپلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں بارہ مولہ اور جموں میں مطلع ابر آلود رہنے کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر پلوامہ اور شوپیاں میں آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ، جموں اٹھارہ ،Leh ایک، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں نو ڈگری سینٹی گریڈ