وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردی سمیت مختلف چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور ایران کے درمیان وسیع تر تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
انہوں نے مستقبل میں ایران کے صدر کے دورہ پاکستان اور ان کے دورے کے دوران کیے جانے والے معاہدوں کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا۔
وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں ایرانی صدر کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔