Saturday, 04 May 2024, 04:23:30 am
پی ایم اے کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد
April 20, 2024

آج (ہفتہ) کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں ایک سو انچاس ویں پی ایم اے لانگ کورس، چودھویں مجاہد کورس، اڑسٹھ ویں INTEGRATEDکورس اور 23 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔

فارغ التحصیل کیڈٹس میں دوست ممالک کے انچاس کیڈٹ بھی شامل تھے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا پی ایم اے فوج کے اعلیٰ ادارے میں شمولیت اختیار کرنے والے کیڈٹس کیلئے قیادت کا گہوارہ اور سربلندی کا مرکز رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کی پریڈ عسکری نظم و ضبط کی درخشاں مثال ہے اور اکیڈمی اور پاک فوج کے شاندار اصولوں کی عکاسی کرتی ہے۔