Saturday, 04 May 2024, 03:40:33 am
پاکستان اور ایران کی سرحد امن اور دوستی کی علامت ہے ، آرمی چیف
April 23, 2024

بری فوج کے سربراہ جنرل سیدعاصم منیرنے بھی ایران کے صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں علاقائی امن واستحکام اورسرحدی تحفظ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

فریقین نے علاقائی استحکام اوراقتصادی خوشحالی کے لئے مشترکہ کوششوں سے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پراتفاق کیا۔

بری فوج کے سربراہ نے پاک ایران سرحدکوامن اوردوستی کی سرحدقراردیا۔

انہوں نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات میں دراڑ ڈالنے والے دہشتگردوں کوروکنے کے لئے سرحد پر رابطے بڑھانے کی ضرورت پرزوردیا۔

صدرابراہیم رئیسی نے اس بات پرزوردیاکہ پاکستان اورایران مسلح افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دیکرخطے میں امن واستحکام حاصل کرسکتے ہیں۔