Saturday, 04 May 2024, 02:19:24 am
پاکستان کے اقتصادی اشاریوں میں مثبت رحجانات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں، وزیرخزانہ
April 23, 2024

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے صنعتی رہنمائوں، سرکاری اداروں، مالیاتی اداروں اور مقامی سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اشتراک عمل کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ تذویراتی شراکت داریاں قائم کی جائیں جو پاکستان میںتجارت اور سرمایہ کاری لانے میں سہولت فراہم کریں۔ متحدہ عرب امارات میںپاکستان بزنس کونسل کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اقتصادی اشاریوں کے اندرو نی اور بیرونی محاذوں پر مثبت رجحانات نظرآنا شروع ہوگئے ہیں۔وزیرخزانہ نے کہاکہ جاری ڈھانچہ جاتی اصلاحات اورعملدرآمدکے طریقہ کار سے معیشت کی صحیح سمت کاتعین ہوگا۔