Saturday, 04 May 2024, 01:03:29 am
صدر کا دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے فضائی رابطے بڑھانے پر زور
April 23, 2024

صدرآصف علی زرداری نے پاکستان کے دیگر ملکوں کے ساتھ فضائی رابطے بڑھانے پر زور دیا ہے۔

آج (منگل) کو اسلام آباد میں ایئرایشیا ایوی ایشن گروپ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاحتی شعبے کو عوام کی سطح پر رابطوں میں اضافے کے ذریعے مکمل طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

صدر نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے خاص طور سے مذہبی مقامات کی سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

وفد نے صدر کو ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ اور اس کی پروازوں کے بارے میں آگاہ کیا۔