کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر امیر مقام نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان افراد کو مالی معاونت یقینی بنائیں جن کے گھر حالیہ بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں۔
وہ حالیہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث خیبرپختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے بارے میں این ڈی ایم اور پی ڈی ایم اے کی بریفنگ کے دوران اظہار خیال کررہے تھے ۔
وفاقی وزیر کو حالیہ بارشوں کے دوران جاں بحق افراد کے لواحقین کو فراہم کی جانے والی امداد کے بارے میں بتایاگیا ۔
پی ڈی ایم اے کے حکام نے وفاقی وزیر کو بتایاکہ بارش سے ہونے والے واقعات میں تینتیس بچے، چودہ مرد اور بارہ خواتین جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 72 افراد زخمی ہوئے ہیں۔