Saturday, 04 May 2024, 12:37:54 pm
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی جانب سے توانائی کے شعبے میں ایک اور اہم سنگ میل
April 25, 2024

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی جانب سے توانائی کے شعبے میں ایک اور اہم سنگ میل خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی جانب سے توانائی کے شعبے میں ایک اور اہم کامیابی کا حصول ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (MPCL) نے غازی کے علاقے میں تیسرے کنویں کی جانچ اور کھدائی مکمل کر لی ہے کنویں کی کھدائی 15 فروری 2024 کو شروع ہوئی جس کی گہرائی 1,483 میٹر تک ہے اس کنویں کو ریگولیٹری طریقہ کار کی تکمیل کے بعد منصوبہ بندی کے مطابق پیداوار میں لایا جائے گا جس سے پاکستان کو توانائی کے شعبے میں مدد ملے گی ملک میں تلاش اور کان کنی کے اقدامات کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے پلیٹ فارم سے آگے بڑھایا جا رہا ہے اس منصوبے کا مقصد ملک کے ساحلی اور سمندری علاقوں میں تیل اور گیس کے ذرائع کو دریافت کرنا ہے ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (MPCL) کی حالیہ کوششوں سے ملک کو توانائی کے شعبے میں مزید بہتری لانے میں مدد ملے گی ایسے منصوبوں سے نہ صرف محصولات میں اضافہ ہوگا بلکہ سرمایہ کاری کیلئے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گا۔