Saturday, 11 May 2024, 11:03:40 pm
خیبرپختونخوامیں چھ تحصیل کونسلزکے چیئرمینوں کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات آج ہونگے
April 28, 2024

خیبرپختونخوامیں چھ تحصیل کونسلزکے چیئرمینوں کی خالی نشستوں کے لئے ضمنی انتخابات آج ہورہے ہیں۔ان میں ضلع چترال کی تحصیل دروش، چارسدہ کی تحصیل تنگی، ڈی آئی خان کی تحصیل درابن، مردان کی تحصیل کاٹلنگ، کوہستان کی تحصیل داسواورضلع لوئردیرکی تحصیل بلامبٹ شامل ہیں۔پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوگی جوبغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ ضمنی انتخابات میں کل تینتیس امیدوارمدمقابل ہیںجبکہ سات لاکھ سے زائدووٹرزاپناحق رائے دہی استعمال کریںگے۔الیکشن کمیشن نے پانچ سواڑسٹھ پولنگ سٹیشن قائم کئے ہیں جن میں سے دوسوسے زائد پولنگ سٹیشنوں کوانتہائی حساس قراردیاگیاہے۔