Wednesday, 15 May 2024, 01:22:54 pm
اسحاق ڈار کا ڈیجیٹل تعاون تنظیم کے مشن کیلئے پاکستانی تعاون کے عزم کا اعادہ
April 29, 2024

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے سب کے لئے ڈیجیٹل ترقی کو یقینی بنانے کے لئے ڈیجیٹل تعاون تنظیم کے مشن کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ڈیجیٹل تعاون تنظیم کی سیکرٹری جنرلDEEMAH AL-YAHYA سے گفتگو کرر ہے تھے۔ملاقات کے دوران انہوں نے مالی شمولیت سمیت ڈیجیٹل معیشت کے ذریعے خاص طور پر خواتین اور نوجوانوں کے لئے ڈیجیٹل تفریق کم کرنے اور تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے لئے کثیرجہتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔