Wednesday, 15 May 2024, 04:39:19 pm
وزیر خزانہ کا گرین ٹیکس اکانومی کے ڈھانچے پر فوری عمل درآمد کی ضرورت پر زور
April 29, 2024

File Photo

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گرین ٹیکس اکانومی کے ڈھانچے پر فوری عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک کی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے داخلی کوششوں اور بین الاقوامی مالیاتی امداد کو یکجا کرنے پر زور دیا۔