Thursday, 16 May 2024, 11:16:40 pm
صدر نے ترکیہ کی بری فوج کے کمانڈرکو نشان امتیاز ملٹری کے اعزاز سے نوازا
April 29, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر اسلام آباد میں ایک خصوصی پروقار تقریب میں ترکیہ کی بری فوج کے کمانڈر جنرل سلکوک برکت اوگلو کو نشان امتیاز ملٹری کا اعزاز دیا ہے ۔

یہ ایوارڈ انھیں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعلقات مستحکم کرنے کیلئے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں دیاگیا۔

دریں اثنا صدرآصف علی زرداری نے پاکستان اورترکیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اوردونوں ملکوں کے عوام کومزیدقریب لانے کی ضرورت پرزوردیاہے۔

انہوں نے یہ بات ترکیہ کی بری فوج کے کمانڈرجنرل سلکوک برکت اوگلو سے آج اسلام آباد میں ملاقات میں کہی۔

ملاقات کے دوران بری فوج کے سربراہ جنرل سیدعاصم منیربھی موجودتھے۔

ملاقات کے دوران دونوں برادرملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

فریقین نے پاکستان اورترکیہ کے باہمی مفاد میں دوطرفہ تعلقات کومزیدفروغ دینے کی ضرورت پرزوردیا۔

اس موقع پر ترکیہ کی بری فوج کے کمانڈر نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون مزیدمضبوط کرنے کی خواہش کااعادہ کیا۔