Thursday, 16 May 2024, 08:35:14 pm
سیکیورٹی فورسزکی خیبرمیں خفیہ اطلاعات پرکارروائی ، چار دہشتگرد ہلاک
April 29, 2024

سیکیورٹی فورسزنے آج خیبرمیں خفیہ اطلاعات کی بنیادپرکارروائی کے دوران چاردہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کئے گئے اوروہاں سے بڑی تعداد میں ہتھیاروں ،گولہ بارود اوردھماکہ خیزمواد کی کھیپ برآمد کی گئی۔

علاقے کے مقامی لوگوں نے کارروائی کو سراہا۔

علاقے میں موجودممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے کارروائی جاری ہے کیونکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لئے پُرعزم ہیں۔