ترکیہ کے بری فوج کے کمانڈر جنرل سلکوک برکت اوگلو نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقا ت کی ۔
ملاقات کے دوران دو طرفہ دلچسپی کے امور اور باہمی دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پرتبادلہ خیال کیاگیا ۔
آرمی چیف نے پاکستان اور ترکیہ کی افواج کے درمیان موجودہ تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا ۔
دونوں جانب سے تاریخی ، ثقافتی اور مذہبی بنیادوں پر قائم گہرے تعلقات پر اطمینان کااظہار کیاگیا ۔
معزز مہمان نے خطے میں امن واستحکام یقینی بنانے کیلئے پاک فوج کے کردار کوسراہا ہے ۔