Friday, 17 May 2024, 09:18:18 pm
احد خان چیمہ نے سیلاب2022کے دوران دولت مشترکہ کے بیرونی ترقی کے دفتر کی فراہم کردہ امداد کو سراہا
April 30, 2024

اقتصادی امور کے وزیر احد خان چیمہ نے پاکستان میں دو ہزار بائیس کے سیلاب کے دوران دولت مشترکہ کے بیرونی ترقی کے دفتر کی جانب سے فراہم کی گئی امداد کو سراہا ہے۔

انہوں نے یہ بات پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر Jo Moir سے آج (منگل )کو اسلام آباد میں ملاقات میں کہی۔

وزیر اقتصادی امورنے انٹر نیشنل پارٹنرز سپورٹ گروپ کے لئے دولت مشترکہ کے بیرونی ترقی کے دفتر کے تعاون کو سراہتے ہوئے اس کا شکریہ ادا کیا۔