Saturday, 18 May 2024, 12:04:04 am
وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے بعد پاکستان روانہ
April 30, 2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عالمی اقتصادی فورم  کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔

ریاض کے رائل ایئرپورٹ کے ٹرمینل پر وزیراعظم کو سعودی عرب کے سینئر حکام، پاکستان میں سعودی سفیر، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے الوداع کیا۔

ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان، امیر کویت، ملائیشیا کے وزیر اعظم اور اعلیٰ سطحی سعودی حکام سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم کا یہ دورہ پاک سعودی اقتصادی تعلقات کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل تھا۔