Friday, 17 May 2024, 07:45:30 pm
پاکستان اور متحدہ عرب امارات انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر متفق
April 30, 2024

پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے ٹیلی مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی مواصلات شزہ فاطمہ خواجہ اور پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی کے درمیان یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں ایک ملاقات کے دوران ہوا۔ملاقات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی مواصلات ڈیجیٹلائزیشن اورسائبر سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔