Sunday, 05 January 2025, 12:46:43 am
 
دنیا بھر میں مقیم کشمیری پانچ جنوری کو یوم حق خودارادیت منائیں گے
January 01, 2025

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری پانچ جنوری کو یوم حق خودارادیت منائیں گے۔

اس دن کو منانے کی اپیل کُل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے۔

یہ دن کشمیر کی تاریخ کا ایک اہم باب ہے جب پانچ جنوری انیس سوانچاس کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کی جس میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے جموں و کشمیر کے سیاسی مستقبل کے تعین کا وعدہ کیا گیا تھا۔