بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے وادی میں امن کی غلط تصویر پیش کرنے کی بھارتی حکومت کی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔ایک مشترکہ بیان میں ان رہنماؤں نے اپنے اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں خاص طور پر دو ہزار انیس میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد بھارت کا امن اور ترقی کا
بیانیہ من گھڑت ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت اپنی پروپیگنڈہ مشینری کے ذریعے کشمیر کی حقیقی صورتحال کو چھپا نہیں سکتی۔
بیان میں بھارت کی جانب سے وادی کو فوجی علاقے میں تبدیل کرنے کی بھی مذمت کی گئی۔
رہنماؤں نے کہا کہ بھارت کا فوجی طرز عمل کشمیریوں کے غیر متزلزل جذبہ آزادی کو نہیں دباسکتا۔