بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی انتظامیہ نے آج سری نگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھرگھر میں نظر بند کردیا ۔
انتظامیہ نے انہیں تاریخی مسجد میں نماز جمعہ اور دیگر مذہبی اورسماجی سرگرمیوں کی ادائیگی سے روکنے کیلئے گھر میں نظر بند کیا ۔
جامع مسجد کی انجمن اوقاف نے ایک بیان میںکہا کہ قابض انتظامیہ میرواعظ عمر فاروق کی مذہبی سرگرمیوں پر ظالمانہ اور غیرمنصفانہ پابندیاں عائد کررہی ہے ۔
تاہم انتظامیہ کی طرف سے انھیں ان کی NIGEEN کی رہائش گاہ پر نظر بند رکھنے کے اقدام سے ان کے پیروکاروں کے جذبات شدید مجروح ہوئے اور انھیں مذہبی آزادی سے محروم کیاگیا ۔
اوقاف نے افسوس ظاہر کیا کہ لیفٹیننٹ گورنر کی انتظامیہ ان ظالمانہ اقدامات کے ذریعے کشمیری عوام کے مذہبی جذبات کو مسلسل مجروح کررہی ہے ۔