بلوم برگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی سے ملک میں پالیسی ریٹ کم ہوگا اور ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔
سٹیٹ بنک قیمتوں میں کمی اور ترقی کی شرح مزید بہتر بنانے کیلئے اپنی مالیاتی پالیسی میں مزید نرمی کرسکتا ہے سٹیٹ بینک نے جون سے اب تک اپنے بینچ مارک ریٹ میں نو سو BASIS پوائنٹس کی کمی کی ہے اور بعض ماہرین معاشیات نے توقع ظاہرکی ہے کہ 2025ء کی پہلی سہ ماہی میں یہ شرح بارہ فیصد تک کم ہوجائے گی۔
سٹیٹ بنک کے مطابق طلب میں کمی اورخوراک کی فراہمی میں بہتری سے آئندہ چند ماہ میں مہنگائی میں مزید کمی ہوگی۔