Monday, 06 January 2025, 04:13:33 pm
 
چینی کی قیمتوں میں استحکام برقراررکھاجائے گا،راناتنویرحسین
January 03, 2025

صنعت و پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں استحکام کو برقرار رکھا جائے گا۔

انہوں نے اسلام آباد میں شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت چینی کی قیمتیں مناسب سطح پر رکھنے کیلئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ چینی کی مصنوعی قلت ختم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔