Friday, 13 September 2024, 06:16:09 am
 
پاکستان نے 15 واں مغربی ایشیائی بیس بال کپ جیت لیا
February 01, 2023

بدھ کے روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں پاکستان نے فلسطین کو تین کے مقابلے میں گیارہ رنز سے ہرا کر پندرہواں مغربی ایشیائی بیس بال کپ جیت لیا۔یہ کپ جیتنے کے بعد پاکستان نے ایشین گیمز اور ایشین چیمپئن شپ کیلئے بھی کوالیفائی کرلیاہے۔پاکستانی ٹیم کے کپتانFAQIR حسین نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔فلسطین کی ٹیم تین رنز بناسکی اور چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر رہی۔بین الصوبائی رابطے کے وزیر احسان الرحمان مزاری اور پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے فائنل دیکھا اور میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔