Tuesday, 14 January 2025, 08:32:13 pm
 
چیئرمین پی سی بی کاقذافی سٹیڈیم لاہورکادورہ
January 12, 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے لاہور میں قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔

انہوں نے اپنے دورے میں مرکزی عمارت کے اختتامی کام سمیت سٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ آخری مرحلے کا کام ہرصورت جلد ازجلد مکمل کیاجائے گا۔

انہوں نے نکاسی آب کاکام بھی مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

تعمیری منصوبے میں پیشرفت پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ قذافی سٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کیلئے تعمیر نو کاکام جاری ہے جو رواں ماہ مکمل کرلیاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ نئی کرسیاں، ایل ای ڈی لائٹس اورسکور کیلئے سکرینز نصب کی جارہی ہیں اور اب شائقین جدید آلات سے آراستہ اس سٹیڈیم میں میچ کے دوران لیزر لائٹ شو سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔