صدر ڈاکٹر عارف علوی نے نظم ونسق کی بہتری کیلئے موجودہ شہروں کو سمارٹ شہروں میں تبدیل کرنے پر زوردیا ہے ۔
انہوں نے پیرکے روز اسلام آباد میں سمارٹ شہر منصوبے کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ نظم ونسق ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی اور ڈیٹا بیس کے استعمال سے عوام کا معیار زندگی بلند کیاجاسکتا ہے ۔صدر نے کہاکہ ڈیجیٹل انقلاب شہریوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے ایک شاندار موقع ہے۔اجلاس کو بتایاگیا کہ شہروں کو سمارٹ Cities میں تبدیلی کرنے کیلئے ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔اجلاس کو بتایاگیا کہ خصوصی شعبوں میں تحقیق اور ترقی کیلئے خصوصی قومی مراکز قائم کیے گئے ہیں جو مصنوعات کی موثر ترسیل اور سائبر جرائم کی تحقیقات میں مدد دیںگے۔