Saturday, 20 April 2024, 12:00:11 pm
ای سی سی نے گندم کی امدادی قیمت 1800 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دیدی
April 01, 2021

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سال دو ہزار بیس اکیس کیلئے گندم کی نظرثانی شدہ کم از کم امدادی قیمت اٹھارہ سو روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔

وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں گندم کی خریداری کے اہداف سمیت صارفین کی ضروریات پوری کرنے اور تذویراتی ذخائر کیلئے تیس لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔کمیٹی نے رواں سال جون تک زمینی اور سمندری راستوں کے ذریعے بھارت سے پانچ لاکھ میٹرک ٹن تک سفید چینی درآمد کرنے کی منظوری دی۔ای سی سی نے پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ساتھ جغرافیائی علامت کے طور پر پاکستان کے گلابی چٹان نمک کی رجسٹریشن کی بھی منظوری دی۔