Friday, 26 April 2024, 04:21:48 pm
آئندہ کی حکمت عملی طے کرنےکیلئے اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں کااجلاس آج ہوگا
April 01, 2023

آج اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں کا اجلاس ہورہا ہے جس میں حکومت کا آئندہ لائحہ عمل وضع کیاجائے گا ۔

وزیراعظم شہبازشریف لاہور سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرغور کیاجائے گا۔ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اجلاس کوقانونی معاملات پر بریفنگ دیں گے۔