اومان کے شہرسلالہ میںجونیئرایشیاہاکی کپ کافائنل آج پاکستان اوربھارت کے درمیان کھیلاجائے گا۔میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نوبجے شروع ہوگا۔اس سے پہلے رات کھیلیگ ئے دوسرے سیمی فائنل میچ میں پاکستان نے ملائیشیاکودوکے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی۔ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے جنوبی کوریا کوایک کے مقابلے میں نوگول سے ہراکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔۔