سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ شہر کی ٹریفک کے مسائل کے حل کے لئے ناگزیرہے۔
آ ج کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت منصوبے کے جلد آغاز کےلئے اقدامات کررہی ہے اورمتعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس ضمن میں کاغذی کارروائی جلد مکمل کی جائے۔
انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ منصوبے کے لئے اراضی کا مسئلہ حل کریں ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین پاکستان مشترکہ ورکنگ گروپ سے منظوری کے بعد منصوبے پر جلد کام شروع ہوجائے گا۔