Thursday, 31 October 2024, 01:07:03 am
 
وزیراعلی خیبرپختونخوا کی شمالی وزیرستان میں پولیوٹیم پرحملے کی مذمت
June 01, 2023

 

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے ضلع شمالی وزیر ستان میں پولیو ٹیم پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

 آج پشاور سے جاری ایک بیان میں محمد اعظم خان نے واقعہ میں سکیورٹی اہلکار کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ، افسوس اور سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا۔

 انہوں نے کہاکہ پولیو ٹیموں پر حملے میں ملوث عناصر ہمارے بچوں کے مستقبل کے دشمن ہیں۔