Friday, 22 November 2024, 11:33:30 pm
 
اگرکسی ملک نے پاکستان کوغیرمستحکم کرنےکی کوشش کی توپاکستان جواب دیگا، معید
August 01, 2021

قومی سلامتی کے مشیر ڈداکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ اس بات پر متفق ہیں کہ افغانستان میں امن قائم کیا جائے۔

انہوں نے واشنگٹن میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک اس مقصد کے حصول کیلئے طریقہ کار پر غور و خوض کر رہے ہیں کیونکہ افغانستان میں سلامتی کے کسی بھی خلا کو پر کرنے کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ اگر کوئی ملک پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کرے گا تو پاکستان کا بھر پور جواب دے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ کون افغانستان پاکستان کے خلاف کاررائیوں میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں عدم استحکام متعدد دہشتگرد دھڑوں کے کے دوبارہ سر اٹھانے کا سبب بننے گا جس سے دنیا اور پاکستان کیلئے مشکلات پیدا ہوں گی۔