Thursday, 31 October 2024, 01:07:09 am
 
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس،اسماعیل ہانیہ قتل پر تشویش کااظہار
August 01, 2024

حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے قتل کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے اس قتل پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

اجلاس میں چین نے اس اقدام کو امن کی کوششوں کو تباہ کرنے کی کھلی کوشش قرار دیا۔

چین نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ میں اپنی تمام فوجی کارروائیاں روکے اور عوام کو اجتماعی سزا دینے کا عمل فوری بندکرے۔

روس نے کہا کہ سیاسی قتل نے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان مصالحتی مذاکرات سمیت دیگرکوششوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔