توانائی کے وزیر اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ حکومت گھریلو و صنعتی صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کیلئے توانائی کے شعبے میں بہتری کیلئے پرعزم ہے۔
ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں موجود خامیوں کو دور کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کیلئے مختلف حکمت عملیوں پر کام کرر ہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت توانائی بجلی گھروں کی اصل پیداوار اور موسم گرما اور سرما میں توانائی کے استعمال کا جائزہ لے رہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز اور کیپسٹی پیمنٹ کے امور جلد حل کئے جائیں گے۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کچھ کمپنیوں کی پہلے مرحلے میں نجکاری کی جارہی ہے جبکہ باقی کمپنیوں کی نجکاری کے حوالے سے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں اقدامات کئے جائیں گے۔