Monday, 09 September 2024, 04:52:43 pm
 
تعلیم کو جدید خطوط پر استوارکرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،مقبول صدیقی
August 01, 2024

تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے وفاقی وزیر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے کہا ہے کہ تعلیم کو جدید خطوط پر استوارکرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔اسلام آباد میں پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ ملک کی اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سیاحت صحت موسمیاتی تبدیلی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی طرف سے وظائف کی فراہمی ایک اہم اقدام ہے۔