نگران وزیرداخلہ سرفراز خان بگٹی نے ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ جمعہ کے روز کراچی میں پاکستان کوسٹ گارڈز کی تینتالیسویں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیاکہ بندوق کے زور پر پرتشدد اور تخریبی عناصر کو عوام کی اکثریت پراپنا نظریہ مسلط نہیں کرنے دیںگے ۔
وزیرداخلہ نے بلوچستان میں ہرقیمت پر امن قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا کیونکہ یہ صوبہ ملک کی خوشحالی کا ضامن ہے ۔
انہوں نے کہا پاک فوج سول آرمڈ فورسز کے ساتھ ملکر بلوچستان اور ملک کے دوسرے حصوں میں قیام امن کیلئے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے ۔وزیرداخلہ نے خصوصاً ملک کے ساحلی علاقے کی حفاظت کیلئے پاکستان کوسٹ گارڈ کی خدمات کوسراہا۔