سندھ کے نگران وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے صوبے میں منکی پاکس بیماری کے مشتبہ کیسز کی افواہوں کو یکسرمسترد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تین مشتبہ مریضوں کی ابتدائی تشخیص کی رپورٹ منفی آئی ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایت پر انہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔نگران وزیر نے کہا کہ کچھ ٹیسٹ تجویز کئے گئے ہیں اور اگر ان کی رپورٹس منفی آئیں تو ان افراد کو گھر بھیج دیا جائے گا۔