وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے ہائی وے آپریشنز کا افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ منصوبہ عالمی بینک کی مالی معاونت سے شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 ہنگامی خدمات سرانجام دیتا ہے، ہائی وے آپریشنز سروس سے لوگوں کی مشکلات کم ہوں گی۔