Tuesday, 08 October 2024, 07:19:01 pm
 
فلم اور ٹی وی کے نامور اداکار سید کمال کی پندرہویں برسی
October 01, 2024

فلم اور ٹی وی کے نامور اداکار سید کمال کی آج پندرہویں برسی منائی جارہی ہے۔

وہ 27اپریل 1937کو بھارت کے شہر میرٹھ میں پیدا ہوئے،سید کمال 1960 اور 1970 کی دہائی کے دوران ایک مشہور فلمی ستارے تھے۔

انہوں نے 80سے زائد فلموں کے علاوہ ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہیں 1968 میں نگار ایوارڈ اور 2000میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سید کمال آج کے روز 2009 میںکراچی میں انتقال کرگئے۔