گلگت بلتستان کا78واں یوم آزادی آج منایا جارہا ہے گلگت اور سکردو سمیت تمام اضلاع میں پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔
اس حوالے سے مرکزی تقریب چنار باغ گلگت میں منعقد ہوئی جہاں گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ گلبر خان نے پرچم کشائی کی۔
اس دن کی مناسبت سے گلگت میں پاک فوج کے زیراہتمام ایک رنگارنگ تقریب جاری ہے۔
اس موقع پر گلگت بلتستان کی آزادی کے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔
اس دن کے حوالے سے منعقد کی جانیوالی تقاریب میں گلگت بلتستان کی ثقافت و تہذیب کو اجاگر کیا جارہا ہے۔