Sunday, 22 December 2024, 07:02:49 am
 
گلگت بلتستان کا 78واں یوم آزادی جمعہ کو منایا جائیگا
October 31, 2024

فائل فوٹو

گلگت بلتستان کا 78واں یوم آزادی کل(جمعہ) منایا جائیگا۔

گلگت اور سکردو سمیت تمام اضلاع میں پرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہوںگی۔

اس حوالے سے مرکزی تقریب چنار باغ گلگت میں منعقد ہوگی جبکہ گلگت بلتستان کی جدوجہد آزادی کے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک فوج کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا جائیگا۔

گلگت بلتستان کی حکومت نے اس موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔