Sunday, 22 December 2024, 06:41:32 am
 
گلگت شہر میں سیف سٹی منصوبے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
November 16, 2024

گلگت بلتستان حکومت‘نیشنل ریڈیو اور ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نے گلگت شہر میں سیف سٹی منصوبے کے قیام کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

سیکرٹری محکمہ داخلہ گلگت بلتستان سید علی اصغر اور جنرل منیجر این آر ٹی سی محمد آصف نے گلگت میں ایم او یو پر دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت امن و امان کے قیام میں مدد کیلئے گلگت شہرمیں کیمروں کی تنصیب کے علاوہ ضروری آلات کا استعمال کیا جائے گا۔