Sunday, 17 January 2021, 10:58:36 am

مزید خبریں

 
بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی،نومبرمیں 15کشمیریوں کوشہیدکردیا
December 01, 2020

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں گزشتہ ماہ کے دوران پندرہ کشمیریوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان میں سے ایک کشمیری کو دوران حراست اور چار کو جعلی مقابلے میں شہید کیاگیا۔

گزشتہ ماہ کے دوران مقبوضہ علاقے میں بھارتی پولیس اور نیم فوجی اہلکاروں  کی جانب سے طاقت کےوحشیانہ استعمال کے نتیجے میں 97 نوجوان شدید زخمی ہوئے جبکہ 31  افراد جن میں زیادہ تعداد نوجوانوں اور سماجی کارکنوں کی ہے کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا۔