Friday, 26 April 2024, 03:38:44 pm
حزب اختلاف حکومت کیساتھ مل کر کورونا وبا کیخلاف لڑیں، شہباز گل
December 01, 2020

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے حزب اختلاف کی تمام جماعتوں پر زور دیا ہے کہ اپنے سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ کر حکومت کے ساتھ مل کر کورونا وبا کے خلاف لڑیں جو ہر گزرتے دن سخت صورتحال اختیار کررہا ہے۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت وسیع تر قومی مفاد اور کورونا وباء کے خلاف جنگ میں بہتر حکمت عملی میں اپوزیشن کی تعمیری تنقید کا خیر مقدم کریگی۔