حکومت نے آئندہ پندرہ روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔
وزارت خزانہ کی پریس ریلیز کے مطابق پٹرول کی قیمت میں تین روپے بہتر پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے انتیس پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت دو سو باون روپے دس پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت دو سو اٹھاون روپے تینتالیس پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اس کے برعکس مٹی کے تیل کی قیمت میں باسٹھ پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جو کہ اب ایک سو چونسٹھ روپے اٹھانوے پیسے ہوگئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں اڑتالیس پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جو اب ایک
سو اکاون روپے تہتر پیسے ہوگئی ہے۔
نئی قیمتیں آج سے نافذ العمل ہوگئی ہیں۔