Friday, 27 December 2024, 05:18:23 am
 
عطا اللہ تارڑ کا پاکستان اورترکیہ کے درمیان ثقافتی روابط بڑھانے پر زور
December 26, 2024

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پاکستان اورترکیہ کے درمیان عوام سے عوام اور ثقافتی روابط بڑھانے پر زور دیا ہے۔

وہ آج علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد میں یونس ایمرے ترک کلچرل سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

وفاقی وزیر نے عظیم شاعروں علامہ محمد اقبال اور یونس ایمرے کے علم اور افکار کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے دورے کے لیے ثقافتی گروپ بنانے کی تجویز دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے تاریخی اور وقت کی آزمائشی تعلقات ہیں۔

وفاقی وزیر نے یقین دلایا کہ وہ ان برادرانہ تعلقات کے فروغ اور مزید مضبوطی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

اس سے قبل وزیراطلاعات ونشریات عطا اﷲ تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی رشتہ مزید مضبوط ہوگیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ دونوں ملک نہ صرف سرحدوں سے جڑے ہیں بلکہ ہماری دوستی چٹانوںکی طرح مضبوط ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ دونوں ملکوں نے اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔