Friday, 27 December 2024, 04:12:57 am
 
عرفان صدیقی نے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کو خوش آئند قرار دے دیا
December 26, 2024

سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کو خوش آئندقراردیاہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے پرامن حل میں مددگارثابت ہوسکتے ہیں۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مذاکرات اور مفاہمت ہی چیلنجز کا واحد حل ہے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی پر زور دیا کہ وہ تعمیری بات چیت میں حصہ لیں اور پرامن حل کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے اشتعال انگیز بیانات سے گریز کریں۔