پاکستان اور کویت نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کیلئے نئے مواقع تلاش کرنے کے عزم کااظہارکیاہے۔
اس عزم کااظہار چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور کویت کی سول و عسکری قیاد ت کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقاتو ں کے دوران کیا گیا۔جنرل ساحرشمشادمرزاجواِن دنوں کویت کے سرکاری دورے پر ہیں ،نے کویت کے ولی عہد اورپہلے نائب وزیراعظم شیخ صباح الخالد الحماد المبارک الصباح کے علاوہ اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔
ان اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں دوطرفہ امور اوردفاعی تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشادمرزانے مبارک العبداللہ جوائنٹ کمانڈاینڈسٹاف کالج کابھی دورہ کیا جہاں انہیںاکیڈمی میں دی جانے والی تربیتی سرگرمیوں کے بارے میں
بریفنگ دی گئی۔
اس سے قبل چیف آف سٹاف ہیڈکوارٹرزکالج کویت آمد پرچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کوایک چاق وچوبنددستے نے گارڈآف آنرپیش کیا۔