فائل فوٹو
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف دو کامیاب کارروائیاں کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سراہا ہے۔
انہوں نے اپنے الگ الگ پیغامات میں آٹھ خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری پر ان کی تعریف کی۔
انہوں نے خوارج کے خلاف ان کارروائیوں میں جام شہادت نوش کرنے پر کیپٹن محمد زوہیب الدین اور سپاہی الطاف حسین کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مادر وطن کے تحفظ کے لئے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں اس کے مکمل خاتمے تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دہشت گرد اور سماج دشمن عناصر ملک میں انتشار پھیلانے کے اپنے مذموم عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوںگے۔
انہوں نے کہا کہ قوم شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔